Photos of recent events: وال اسٹریٹ کی چڑیل: مغرب کا سب سے کنجوس...
انیسویں صدی کے وسط میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایک لیجنڈ خاتون ہیٹی گرین کی زندگی پر ایک تعارف وہ اب بھی بہت سے سرمایہ کار کے ذہنوں یا سوچوں پر راج کرتی ہے۔ ماہرانہ انداز میں سرمایہ کاری کرکے انہوں نے بانڈز کا کاروبار کرتے ہوئے اور ریل روڈ اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنی دولت کو 7.5 ملین ڈالرز سے بڑھا کر 100 ملین ڈالرز کر لیا تھا ۔ اس کی کنجوسی کی داستانیں زبان زد عام تھیں، جبکہ اسٹاک میں کمال مہارت کی وجہ سے لوگوں نے اُس کو " وچ آف وال سٹریٹ یعنی وال اسٹریٹ کی چڑیل" کا لقب دیا تھا۔ ہم ذیل میں اس کی زندگی کے چیدہ چیدہ نکات پر بات کریں گے